Subscribe Us

Header Ads

Monday, May 11, 2020

خیبرپختونخوا میں 15 جون سے میٹرک، انٹر کے امتحانات کے انعقاد کا امکان

می فیصلہ بین الصوبائی بورڈز کی چیئرپرسن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا 
پشاوراردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 11 مئی 2020 صوبہ خیبرپختونخوا میں 15 جون سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرتی ہے تو صوبائی محکمہ تعلیم انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کا انعقاد کرسکتا ہے, کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا۔ 
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق کمیٹی کے ایک ممبر نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرپرسن کا خیال ہے کہ امتحانات کا انعقاد ہونا چاہئے کیونکہ انھیں انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں دکھائی دیتی ہے۔امتحانات کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں کی گئیں ہیں،جب کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کو یقینی بناتے ہوئے امتحانات کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ 
لہذا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صوبے میں 15 جون سے 15 جولائی تک امتحانات کا انعقاد ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم کو تعلیمی بورڈز کے چیئرپرسن کے ساتھ مشاورت کیے بغیر بورڈ امتحانات منسوخ کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اسی مقصد کے لیے بین الصوبائی بورڈز کی چیئرپرسن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جو امتحانات کے انعقاد کے لئے حکمت عملی پر غور کرے گا۔ 
ممکن ہے کہ وفاقی وزیر شفقت محمود اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔کیونکہ انہوں نے پہلے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ تعلیم ایک صوبائی معاملہ ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا کہ تمام بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 80 فیصد طالب علموں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم جو امتحانات کے نتائج میں بہتری کے خواہاں اور نجی اداروں کے طالب علم ہیں ان کو پرموٹ کرنے کیلئے پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جو جمعہ کے روز واضح کر دی جائے گی


No comments:

Post a Comment

Popular Feed

Recent Story

Featured News

Back To Top