Subscribe Us

Header Ads

Tuesday, May 12, 2020

لاک ڈاﺅن کھلتے ہی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ،

اسلام آباد;(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ 

میں لے ۔رکھا ہے تاہم پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلتے ہی کیسز کی تعداد 32000 سے,تجاوز کر گئی ہے جبکہ 700 سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے 


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 957 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں 1130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32000 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سندھ میں اب پنجاب سے آگے نکل گئی ہے ، سندھ میں اس وقت تک 12 ہزار 17 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 2149 صحت یا ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں تاہم 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ 


سندھ کے بعد پنجاب کا نمبر ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز 11 ہزار 869 ہو گئی ہے اور 211 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم 4 ہزار 452 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ 


خیبر پختون خواہ میں چار ہزار 875 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے جن میں سےت 1256 ریکور کر گئے ہیں اور 257 افراد انتقال کر گئے ہیں ۔ بلوچستان میں بھی کیسز میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہاہے جہاں متاثرہ افراد 2ہزار 61 ہو گئے ہیں جن میں سے 242 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 27 دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔ 


عالمی صورتحال 


کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد دنیا بھر میں 41 لاکھ 77 ہزار 584 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم 14 لاکھ 56 ہزار 235 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔افراد موت کے آگے زندگی کی جنگ ہار گئے اور اموات 706 ہو گئی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Popular Feed

Recent Story

Featured News

Back To Top